کراچی :امن کیلئے کچی آبادیوں کی ازسرنو تعمیر کا مشورہ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرزکا کہنا ہے کہ کچی آبادیوں کی ازسرنوتعمیرسے امن وامان کی صورتحال پربڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔چیئرمین آباد جنید اشرف تالوکا کہنا ہے کہ کم منافع پرسستے گھروں کی فراہمی ،، آباد کا اہم منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

پانچ لاکھ روپے مالیت کے گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ایک کنبے کوچھت ملے گی بلکہ ہزاروں افراد کے روزگار کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی چار سو سے پا نچ سوارب کا ریونیو بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کی ری ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ کچی آبادیوں کی ری ڈیوپلمنٹ سے غریب عوام کو تعلیم اورصحت سمیت دیگربنیادی سہولیات میسرہوں،، جس سے امن وامان کی صورتحال بھی بہترہوگی۔

متعلقہ عنوان :