پنجاب وسے تعلق رکھنے والے 30 شعلہ بیان مقررین کی سندھ آمد پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد،صوبائی حکومت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے صوبہ سندھ میں محرم الحرام کے میں قیام امن و امان کے لیے اہلسنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ علامہ محمداحمدلدھیانوی اور تحریک جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے30 شعلہ بیان مقررین کی سندھ آمد پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے جو کہ سندھ میں کسی بھی راستے سے داخل نہیں ہو سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے میڈیا کوجاری کی گئی فہرست میں ایسے بھی علمائے کرا م کے نام موجود ہیں جو5سے 8سال پہلے انتقال کرگئے ہیں۔محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کمالیہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مولانا عبید الرحمن ضیاء دیوبند شا، ملتان سے مولانا سلطان محمود فاروقی دیوبند؛ محمد رمضان احمد پور شرقیہ سے نعمانی دیوبند، لاہور سے ذاکر مشتاق احمد مشتاق شیعہ؛ بہاولپور سے علامہ جعفر جتوئی شیعہ؛ راولپنڈی سے مولانا مسعود الرحمن عثمانی دیوبند؛ راولپنڈی سے مولانا عبدالمجید ندیم دیوبندی، چنیوٹ سے مولانا منظور احمد چنیوٹی دیوبند، رحیم یار خان سے احمد لدھیانوی دیوبند؛ بہاولپور سے مولانا فیض محمد اویسی دیوبند، مظفر گڑھ سے مولانا محمد لقمان دیوبند؛ پنجاب سے مولانا محسن شاہ فاروقی دیوبند؛ ملتان سے حافظ غلام شیعہ؛ ملتان سے سید عابد حسین گردیزی شیعہ؛ دینپور ملتان سے مولوی عبدالشکور شیعہ؛ ملتان سے عبدالستارتونسوی شیعہ؛ مظہر الحق شیعہ چکوال؛ ضلع فیصل آباد سے جیون شاہ شیعہ ،خادم حسین شیعہ ، لاہور سے علامہ سید آصف شاہ جیلانی شیعہ؛ لاہور سے وقار حیدر فیاضی شیعہ؛ رحیم یار خان سے ملک اسحق دیوبند؛ مولانا عبد غفور،رحیم یار خان سے حقانی دیوبند، ڈیرہ غازی خان سے مجید دیوبند؛ مولانا محمد شاہ دیو بند، ڈیرہ غازی خان سے ترابی شیعہ؛ ملتان سے سید مشتاق حسین شاہ شیعہ؛ لاہور سے ذاکر اسحاق حسین شیعہ؛شیخوپورہ سے ذاکر غلام قادر شیعہ؛ لاہور سے علامہ سجاد علی نقوی شیعہ، لاہور سے مولانا منظور احمد دیوبند شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مولانامنظوراحمدچنیوٹی، مولانالقمان علی پوری اور مولاناعبدالستارتونسوی 5سے 8سال قبل انتقال کرگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :