صدر اور وزیراعظم کو حاصل استثنیٰ کیخلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات مسترد ، مقدمہ عدالت میں لگانے کا حکم

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کو حاصل استثنیٰ کیخلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے انہیں عدالت میں لگانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے جمعرات کے روز کمیونسٹ پارٹی اور شاہد اورکزئی کی درخواستوں کی ان چیمبر سماعت کی۔ اس دوران انہوں نے رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردئیے اور درخواستوں کو سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ یہ درخواست انجینئر جمیل احمد ملک نے دائر کی تھی جس پر رجسٹرار نے اعتراض لگایا تھا.