کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کا آپریشن جاری ‘ متعدد افراد گرفتا ر

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کا آْپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شا ہ فیصل کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن 2 روز قبل گرفتار ہو نے والے ملزمان کی نشاندہی پر کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :