لاہور‘ دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر جاں بحق

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے عثمان چوک پر دو گروپوں میں فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر فاروق اور عمر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سمید شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد لواحقین نے پولیس اور مسلح گروپوں کیخلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے دونوں گروپوں کیخلاف مقدمات درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :