آئیبا نے بھارت کی خاتون باکسر سریتا دیوی کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 11:21

نئی د ہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئیبا) نے جنوبی کوریا میں منعقدہ سترہویں ایشین گیمز میں احتجاج کرنے پر بھارت کی خاتون باکسر سریتا دیوی، کوچ اور چیف دی مشن کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

دیوی نے ایشین گیمز میں ریفری کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً کانسی کا تمغہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کا آئیبا نے سخت نوٹس لیا۔

دیوی کو ایشین گیمز ویمنز باکسنگ ایونٹ کے لائٹ ویٹ 60 کلو گرام مقابلے میں کورین باکسر کے ہاتھوں متنازع شکست ہوئی تھی جس کے باعث انہوں نے سخت احتجاج کیا تھا اور بعدازاں انہوں نے تمغہ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی شکایت پر آئیبا نے واقع کا سخت نوٹس لیا اور دیوی سمیت ان کے کوچ اور چیف دی مشن کو بھی عبوری طور پر معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :