ملتان بورڈ انٹر کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف ریلی کی قیادت میں پر دو طلباء تنظیموں میں جھگڑا،اے ٹی آئی کے راہنماؤں کی ہوائی فائرنگ سے ریلی میں بھگڈر،طلباء میں خوف ہراس،پولیس کا ایکشن اے ٹی آئی کے دو راہنما گرفتار،طلباء منتشر

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:22

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) ملتان بورڈ انٹر کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف ریلی کی قیادت میں پر دو طلباء تنظیموں میں جھگڑا،اے ٹی آئی کے راہنماؤں کی ہوائی فائرنگ سے ریلی میں بھگڈر،طلباء میں خوف ہراس،پولیس کا ایکشن اے ٹی آئی کے دو راہنما گرفتار،طلباء منتشر،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ کی جانب سے جاری کردہ انٹر فسٹ ائیر کے نتائج میں سامنے آنے والی غیر معمولی بے ضابطگیوں کے خلاف آج تیسرے روز مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے راہنماؤں حبیب اللہ،عثمان گجر اور رستم علی لنگڑیال کی قیادت میں کالج گیٹ ملتان بورڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں طلباء ملتان بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے اور تمام نتائج کو از سر نو مرتب کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ریلی کے شرکاء جب قومی شاہراہ ملتان روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے پہنچی تو اے ٹی آئی کے راہنماؤں کاشف ڈوگر اور اظہر گھمن وغیرہ کا ریلی کی قیادت کے حوالہ سے ایم ایس ایم کے راہنماؤں سے جھگڑا ہو گیا جس پر اے ٹی آئی کے راہنماؤں نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک ہو گئی اور طلباء میں بھگڈر مچ گئی تاہم فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اے ٹی آئی کے دونوں راہنماؤں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے اے ٹی آئی کے طلباء راہنماؤں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین حافظ محمد عثمان نے کہا کہ اے ٹی آئی ایک پرامن طلباء تنظیم ہے جبکہ ایم ایس ایم میں شامل آؤٹ سائیڈرز نے کالج میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش کر کے کالج کا ماحول خراب کیا ہے ہمارے طلباء فائرنگ میں ملوث نہیں اگر ہمارے گرفتار راہنماؤں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :