قومی ادارہ صحت نے خیبر ایجنسی کی ایک سالہ ماریہ اور دو سالہ عابد میں وائرس کی تصدیق کر دی

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) قومی ادارہ صحت نے خیبر ایجنسی کی ایک سالہ ماریہ اور دو سالہ عابد میں وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کی جانب سے خیبر ایجنسی کی ایک سالہ ماریہ اور دو سالہ عابد میں پولیو کی تصدیق کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد دو سو بارہ ہو گئی جن میں سے ایک سو اکتالیس کا تعلق فاٹا سے ہے۔ خیبر پختونخوا میں 43، سندھ میں 19، پنجاب میں 3 اور بلوچستان میں 6 بچے پولیو کا شکار ہوئے۔