خودبکنے والے لوگ دوسروں پرالزام نہ لگائیں ،طاہرالقادری ، دھرناختم کرنے کیلئے پیسے لینے اوردینے والے دونوں جہنمی ہیں ،منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کوقوم سے معافی مانگنی چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:12

خودبکنے والے لوگ دوسروں پرالزام نہ لگائیں ،طاہرالقادری ، دھرناختم ..

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ خودبکنے والے لوگ دوسروں پرالزام نہ لگائیں ،دھرناختم کرنے کیلئے پیسے لینے اوردینے والے دونوں جہنمی ہیں ،منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کوقوم سے معافی مانگنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ پاکستان تحریک انصاف والے ہم سے ناراض ہیں ،انہیں دھرناختم کرنے کی اطلاع پہلے سے دی ہوئی تھی اورہم ان سے رابطے میں ہیں ،دھرناختم کرنے کافیصلہ آزادانہ تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے دھرنے کوملک گیرانقلاب میں تبدیل کردیاہے ،الزام لگانے والوں نے بے شرمی کی انتہاء کردی ۔انہوں نے کہاکہ خودبکنے والے دوسروں پرالزام نہ لگائیں جس نے دھرناختم کرنے کیلئے پیسے دیئے اورجس نے لئے دونوں جہنمی ہیں ،الزام لگانے والے جھوٹ کی لعنت اپنے منہ پرلگائیں ،ہم باضمیرلوگ ہیں ،بکنے والے نہیں ہیں ،منفی پروپیگنڈ#اکرنے والے قوم سے معافی مانگیں ۔