Live Updates

میں نے کبھی عمران خان سے یہ نہیں کہا اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہیں دیاتومیں مرتے دم تک دھرنادوں گا،جاویدہاشمی

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:12

میں نے کبھی عمران خان سے یہ نہیں کہا اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہیں دیاتومیں ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ میں نے کبھی عمران خان سے یہ نہیں کہاکہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتومیں مرتے دم تک دھرنادوں گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے موبائل فون کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کایہ بیان کہ میں نے ان سے کہاتھاکہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تومیں مرتے دم تک دھرنادوں گا،جھوٹ پرمبنی ہے اوراگرعمران خان کے پاس اس بات کے کوئی ثبوت ہیں تووہ قوم کے سامنے لائیں ،میں عمران اورقوم سے معافی مانگ لوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :