کے پی کے حکومت سول نافرمانی نہیں کررہی ہے ،پرویز خٹک

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) خیبر پختونخواہ کے وزیرا علی پرویز خٹک نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت سول نافرمانی نہیں کررہی ہے ۔ سول نافرمانی کا فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی بنیاد پر کیا ہے۔ کے پی کے اسمبلی نہیں توڑوں گابلکہ استعفیٰ دے دیں گے۔ کے پی کے حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے ۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی جلسے کریں تووہ ناچنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے پی کے میں میٹروبس 14 ارب میں مکمل کرے گی۔ جبکہ پنجاب حکومت نے 60 ارب میں بنائی ہے۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال دیگر صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے ۔ پی ٹی آئی کے دھرنے میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جارہے ہیں بلکہ پارٹی کارکنوں اپنی جیب سے رقم خرچ کرکے دھرنے میں شریک ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان پارٹی کو چلارہیے اور بطور وزیر اعلی اپنے حکومت کے تمام فیصلے کرنے میں خودمختار ہوں ۔ انہوں نے کہا کبھی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صوبائی حکومت کے معاملا ت میں مداخلت نہیں کی۔ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات دیگرصوبوں سے پہلے ہوں گے کیونکہ بطور وزیراعلی اپنا آئینی کام کردیا ہے۔ اور بلدیاتی انتخابات سردرد نہیں رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :