میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر رشید احمد خان نے ڈیوٹی میں غفلت پر 8 میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو معطل کردیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر رشید احمد خان نے ڈیوٹی میں غفلت پر 8 میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو معطل کردیا  جبکہ اے ایم اور آرحمان خٹک انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر رشید احمد خان نے آج بروز بدھ کے روز شہر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایم او آر شاہد اقبال  اے ایم او آر رحمان خٹک بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے فردوس سبزی منڈی روڈ  خوشحال بازار اور فقیر آباد کا دورہ کیا اس موقع پر فقیرآباد اور فردوس سبزی منڈی میں میونسپل کارپوریشن کے اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غائب تھے جس پر ایڈمنسٹریٹر رشید احمد خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے 8 اہلکاروں جس میں ممتاز اللہ  رحمانی گل  اورنگزیب  عرفان  ابراہیم ایاز  زاہد اور اقبال شامل ہیں کو معطل کردیا گیا اور اے ایم او آر رحمان خٹک کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے انکے خلاف سخت ا نکوائری کا حکم دیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر رشید احمد خان نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن میں کام چوری نہیں چلے گی اور ہر کارکن اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کرینگے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی