وزیراعلیٰ بلوچستان کی دیوالی کے تہوار کے موقع پر بلوچستان بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر بلوچستان بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے افراد صوبے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جسے حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور عوام ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :