تعلیم کو فروغ دیے بغیر نہ تو ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں اور نہ ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکتے ہیں ، ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی

بدھ 22 اکتوبر 2014 23:10

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) تعلیم کو فروغ دیے بغیر نہ تو ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں اور نہ ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکتے ہیں معیار تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آرتھو پیڈیک سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی نے سپرئیر کالج کے سالانہ سپیرئیرنائٹ انٹر ٹینمنٹ فنگشن میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈی ایف او نسیم اقبال بٹ،پروفیسر اکرم خان نیازی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا فوکل پرسن یونس اولکھ،وقار خان نیازی،پرنسپل پروفیسر فرخ محمود اور وائس پرنسپل پروفیسر عمران فاروق اولکھ کے علاوہ والدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ناخواندگی و جہالت ہی انتہا پسندی و دہشتگردی اور لاقانونیت کی بنیادی وجوہات ہیں اس لیے ہمیں اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں معیاری تعلیم کی بدولت اچھے نتائج حاصل کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھکر جیسے پسماندہ علاقہ میں سپیرئیر کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں جو اپنی علم کی روشنی سے اس علاقہ کے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے جس پر کالج انتظامیہ یقیناً مبارکباد کی مستحق ہے اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیرئیر کالج میں کوالٹی آف ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیرئیر کالج کا ضلع بھکر میں 2012 میں قیام عمل میں لایا گیا اور ادارہ نے معیار تعلیم کی بدولت پہلے سال ہی ادارہ کا سرگودھا بورڈ میں سیکنڈ ائیر کا رزلٹ 97 فیصد رہا اور کسی بچے کی سپلی نہ آئی اور ہمارے ا دارہ ہی کی طالبہ ثمین ملک نے کمیونٹی گروپ میں نہ صرف سرگودھا بورڈ بلکہ صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ منفرد اعزاز سپیرئیر کالج کے نام کیا اسی طرح سرگودھا بورڈ میں بی کام میں ہمارا 100 فیصدرزلٹ رہا اور بی اے، بی ایس سی میں93 فیصد رزلٹ رہا جس میں سے 75فیصد بچے A گریڈ لے کر پاس ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ فرسٹ ائیر کے رزلٹ میں بھی سپیرئیر کالج کی طلبہ ثناء یوسف نے 508 نمبر لے کر سرگودھا بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد عبداللہ نے 504 نمبر حاصل کرکے سرگودھا بورڈ کے میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے سپیرئیر کالج کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپیرئیر نائٹ فنگشن کر بنیادی مقصد طلباء کو تفریح فراہم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع پر فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سپیرئیر کالج میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو بھی ویلکم کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس فنگشن کو ہم اپنی پاک فوج کے نام ڈیلیگیٹ کرتے ہیں انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں اورآج ایک عہد کریں کہ جب آپ اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے تو سپیرئیر کالج کی طرح اس ملک کی تعمیر و ترقی میں ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

سپیرئیر نائٹ میں طلباء نے حالات حاضرا کے مطابق ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی آخر میں نمایاں آنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی نے اپنی جیب سے سٹیج پر پرفارم کرنے والے طلباء کو پانچ ہزار روپے نقدم انعام بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :