کراچی ،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیا قت آباد میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سر سید پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 8 افراد کے قتل کا اعترف کر چکا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔لیاقت آباد نمبر دو اور تین میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھرتلاشی لے کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :