سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن میں انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کلفٹن میں انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔ بحریہ ٹاون کے وکیل بیرسٹر خالد جاوید خان نے موقف اختیار کیا کہ کلفٹن میں فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کے حوالے سے ماحولیات سروے کی رپورٹ بحریہ ٹاون کے حق میں آچکی ہے لہذا حکم امتناع ختم کیا جائے۔

عدالت نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے تعمیرات کی اجازت دی دے۔

(جاری ہے)

عدالت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے تک حکم امتناع معطل نہ کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے کی درخواست بھی مسترد کردی۔عدالتی فیصلے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے ماحولیات سے متعلق رپورٹ دیکھتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے چند ماہ پہلے متفرق درخواستوں کی سماعت کے بعد بحریہ ٹاؤن کو کلفٹن فلائی اوور کی تعمیر کا کام روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد فلائی اوور کی تعمیر کا کام رکا رہا لیکن عدالت نے ماحولیاتی رپورٹ دیکھنے کے بعد اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور بحریہ ٹاؤن کو تعمیراتی کام کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :