کپٹیل سٹی پولیس پشاور کو سنگین مقدمات میں مطلوب جرائم کا بے تاج بادشاہ نے پولیس کے پے درپے چھاپوں اور ڈر و خوف کی وجہ سے تنگ آکر اپنے آپ کو سرینڈر کردیا ملزم پشاور پولیس کو 9 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) کپٹیل سٹی پولیس پشاور کو سنگین مقدمات میں مطلوب جرائم کا بے تاج بادشاہ نے پولیس کے پے درپے چھاپوں اور ڈر و خوف کی وجہ سے تنگ آکر اپنے آپ کو سرینڈر کردیا ملزم پشاور پولیس کو 9 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں پشاور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایس پی سٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر کی زیر قیادت DSP سبرب روخانزیب خان ،SHO آغہ میر جانی شاہ توحید خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے کاروائی کے دوران جرائم کا بے تاج بادشاہ ذاہد اللہ عرف ملنگے ولد فرید اللہ ساکن ہزار خوانی کے خلاف کاروائی کرکے انکے ٹکانوں پر بار بار چھاپہ زنی کرکے جس سے ملزم پولیس کے دڑ اور خوف سے تنگ آکر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا اور ہر قسم جرائم سے توبہ تائب ہونے کا عہد کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم قتل اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان ،ڈکیتی ،راہزن ،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں پشاور پولیس کے مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھا۔ملزم نے آج ایک کاروائی کے دوران اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا اور ائیندہ کے لئے پولیس سے ہر قسم تعاون اور جرائم پیشہ لوگوں سے تعلق نہ رکھنے کا عندیا دیا۔

متعلقہ عنوان :