میرے خون کا آخری قطرہ اور زندگی کا آخری لمحہ کشمیر کے لیے ہے،سراج الحق

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:31

میرے خون کا آخری قطرہ اور زندگی کا آخری لمحہ کشمیر کے لیے ہے،سراج الحق

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ میرے خون کا آخری قطرہ اور زندگی کا آخری لمحہ کشمیر کے لیے ہے، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ،غلام محمد صفی ،قائدین جماعت اسلامی کشمیر کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھتے والے زعما ملت میرے دائیں جانب شہداء کے ورثا،میرے قابل احترام بھائیوں ماؤ بہنونے میرا استقبال کیا،انہوں نے میرا نہیں بلکہ تبدیلی کا استقبال کیا،انہوں نے کہا کہ باغ کے ساتھ میرے بہت رشتے ہیں لیکن ایک رشتہ یہ بھی ہے ضلع باغ میں میرے گاؤں کا نام بھی ثمر باغ ہے اور یہ ضلع باغ ہے میری خواہش ہے کہ یہ بھی ثمر باغ بنے ہر گھر ،جھونپڑی پر لا الہ اللہ کا جھنڈا نظر آئے آج اہل کشمیر کشمیر کے یساتھ اہم بات کرنے آیا ہوں،یہاں بزرگ بھی موجود ہیں نوجوان بھی موجود ہیں،میں آپ سے جرگہ کرنا چاہتا ہوں مشاورت کرنا چاہتا ہوں میرے لیے اعزاز ہے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں آکر کشمیر کی ہر پارٹی نے میرا استقبال کیا،دکانداروں نے استقبال کیا،طلبہ،استاتذہ، نے میرا استقبال کیا یہ انہوں نے آنے والے اسلامی انقلاب کا استقبال کیا اس ملک میں خلافت راشدہ کی طرح نظام خلافت کا استقبا ل کر رہے ہیں یہاں بڑی تعداد میں شہداء کے ورثا موجود ہیں،انہیں دیکھ کر میں نے ان کی آنکھوں میں محبتوں کے سمندر دیکھا،خون کا آخری قطرہ اور زندگی کا آخری لمحہ بھی کشمیر کے لیے ہے ہمارا جینا اور مرنا بھی کشمیر کے لیے ہے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور مظلوموں کی خاطر لڑنا ہے مجبوروں کی خاطر لڑنا ہے اس لیے آپ کے پاس جدوجہد کا پیغام لایا ہوں ،اللہ کے دین کی خاطر،اللہ کے راستے میں اس کی مخلوق کی خاطر بہنوں کی عصمت کی آبرو کی خاطر میں چاہتا ہوں کہ اہل کشمیر میرا ساتھ دیں میں نے عزم کیا ہے کہ پاکستان اللہ کی رحمت ہے،پاکستان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد دنیا میں واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر بنی ہے65سال سے یہ ملک اپنے نظریے اور فلسفے سے محروم ہے ،لوگوں نے لاکھوں کی تعداد میں ہجرت کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ شہداء کشمیر کے خون سے غداری ہے ہم کسی حکمران کو اس کی اجازت نہیں دیں گے میں آپ سے مشاورت کرنے آیا ہوں 65سالوں کو آپ نے ووٹ دیا کتنے سرداروں اور جاگیرداروں کو اپنے کندوں پر بٹھایا،انہوں نے تحریک پاکستان کو سبوتاج کیا،پاکستان سندھ ،خیبر،پنجاب ،بلوچستان کا نام نہیں یہ جدوجہد شہادتوں اور اسلام کے نام پر قائم ہوا اسے نظریے سے محروم رکھا جا رہا ہے میں نے خوب سوچا ہے کہ میں اس نتیجے پر پہنچاہوں کہ یہ پاکستان ان کرپٹ اشرفیہ سے آزاد نہ ہوں جو 65سالوں سے ہمارے اوپر مسلط ہے یہ کینسر ہے ڈینگی وائرس ہے ان کی بدکرداریوں کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا ،پاکستان میں سندھ اور خیبر میں پنجاب اور بلوچستان ملتا ہے ان حکمرانوں کا قبلہ مکہ مکرمہ نے بلکہ امریکہ ہے جس طرح ہم صحابہ کا ذکر کرتے ہیں یہ امریکہ سے ڈرتے ہیں یہ اللہ کے وفا دار نہیں بلکہ امریکہ کے وفادار ہیں ہم نے عزم کیا ہے وقت آیا ہے کہ قوم کو سیاسی مداریوں سے نجات دلائی جائے یہ جھنڈے بدلتے ہیں چہرے بدلتے ہیں اپنی منزل بدلنے کے لیے تیار نہیں ہیں ہم نے عزم کیا ہے نوجوانوں کو بیدار کریں گے عوام کو منظم کر کے سیاسی مداریوں کے خلاف جدوجہد کریں گے عوام کے تعاون سے آئندہ الیکشن کو یوم حساب بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سوچنا یہ ہے لوگ چاند پر پہنچ گئے ملائیشیا ایشیا کا ٹائیگر بنا چین ہم سے بعد آزاد ہوا وہ کتنی ترقی کر چکا ہے مگر ہم ترقی نہ کر سکے،یہاں مدنی ذخائر موجود ہیں ،اس کے باوجود ہر بچہ مقروض کیوں ہے،مہنگائی آسمان پر ہے ،میرے بس میں نہیں کہ میں بجلی کا بل ادا کر سکوں بچوں کی فیس ادا کر سکوں،کس نے آپ کو مقروض بنا ان لوگوں نے جنہوں نے 200بلین ڈالر باہر کے بینکوں میں رکھا،یہ ایسے لوگ ہیں جن کے معدے میں کریشن مشین لگی ہیں یہ ہر چیز ہضم کرتے ہیں لند ن میں قیام کرتے ہیں باریاں لیتے ہیں،جنہوں نے ہماری غیرت کو نیلام کیا ہمارے حکمران نے ڈاکٹر عافیہ کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر دیا ریمنڈ ڈیوس نے ہمارے مسلمانوں کو قتل کیا اسے واپس کر دیا گیا گزشتہ دنوں ہمارے وزیر اعظم امریکہ میں گئے کشمیر پر بات کی تو میں نے شاباش دی،پاکستان کے 18کروڑ عوام کی بہن ڈاکٹر عافیہ کو بھی اپنے ساتھ لے کر آئے میری دعااور خواہش تھی کہ وہ محمد بن قاسم کی طرح ڈاکٹر عافیہ لے آئیں مگر وہ نی لا سکے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ظلم اور نا انصافی کا نظام کا خاتمہ کر کے اسلام کاعادلانہ نظام قائم کریں گے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،راجہ فاروق حیدر،سردار عتیق،مولانا سعید یوسف سمیت دیگر قومی قائدین نے مجھے فون کر کے کہا ہے کہ سراج الحق کو ہم خوش آمد ید کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے اپنے ہاتھوں سے سینکڑوں کشمیریوں کو تیار کیا اوروہ خود بھی ہمیشہ سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے،جماعت اسلامی پاکستان،حکومت پاکستان اور سیاسی قیادت اور سراج الحق باور کروائیں کہ وہ بھی جماعت اسلامی کی طرح کشمیریوں کی پشتیبانی کرے،پاکستان کی قومی قیادت میاں نواز شریف ،جنرل راحیل شریف ،بلاول بھٹو خدا خدا کر کے عمران خان نے بھی کشمیر پربات کی ہے قومی موقف کا اعادہ کیا ہے ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا،سراج الحق پاکستان قومی جرگہ کے قائد بھی ہیں اور بابا جمہوریت بھی وہ پوری قیادت کو کشمیریوں کی پشت پر لائیں،جنرل راحیل شریف نے دوٹوک موقف اختیار کیا،نواز شریف نے جو یکطرفہ دوستی کی تو ہندوستان نے لاشوں کے تحفے دئیے،ہندوستانی حکومت نے متاثرین سیلاب کے ساتھ جو سلوک کیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے،انہوں نے کہا کہ باغ تحریک آزادی کا دل ہے یہاں سے ہی مجاہدین میرپور بھی گئے مظفرآباد گئے گلگت بلتستان گئے،اور آج بھی تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی باغ آمد سے دشمن کو پیغام ملے گا کہ یہاں کے عوام سیساپلائی ہوئی دیوار بنیں،نریندر مودی یہ بھول جائے کہ وہ خوف زدہ کر کے گا ہم کشمیرکو ہندوستان کا قبرستان بنا ئیں گے،آپ کے دورے سے مزید قومی یکجہتی پیدا ہوئی اور مزید ہو گی،انہوں نے کہا کہ ریاست کے آزاد خطے آئینی لحاظ سے مربوط کیے جائیں،جماعت اسلامی دونوں آزاد خطوں میں کام کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھی کام کر رہی ہے جماعت اسلامی پاکستان نے آزاد کشمیر کے ریاستی تشخص کو برقرار رکھا ہے باقی جماعتیں بھی یہی کریں،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان متاثرین سیلاب مقبوضہ کشمیر ان تک ریلیف پہنچانے کا اہتمام کرے،کم از کم بھارت کی ہٹ دھرمی بے نقاب کرے اس سے اپنے بھائیوں میں حوصلہ بھی ہو گا اور ان کی مدد بھی ہو گی،باغ کے عوام پریشان ہیں تعمیر نو کے کام نہیں ہو رہے ،زلزلہ میں ضلع باغ مظفرآباد سے کم متاثرنہیں ہوا مگر جو کام ہوا بھی ہے وہ غیر معیاری ہے ،اس پر توجہ کی ضرورت ہے ،یہ ساری کمزوریاں اور مسائل نظام کی وجہ سے ہیں اس نظام کو تبدیل کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے،انہوں نے کہا کہ جس طرح سراج الحق نے خیبر پختوان خواہ میں ایک اسلامی نمائندے سے کام کیا ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے نمائندے کام کریں انہوں نے کہا کہ جب تک آپ خود نہیں اٹھیں گے اللہ بھی آپ کی مدد نہیں کرے گا،یہ نظام زائدالمعیاد ہو گیا ہے یہ صرف عوام کو پریشانی دے رہا ہے آئیے اپنی قومی اور ملی ذمہ داریوں ادا کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیجیے،تا کہ اس نظام کو تبدیل کریں اس پروگرام میں سینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرنا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ان کے لیے الگ تقریب منعقد کریں گے،اس موقع پر سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے حریت کانفرنس کے راہنما غلام صفی نے کہا کہ سراج الحق نے حریت قیادت کو اسلام آباد میں بلا کر میڈیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال رکھی جس پر پوری کشمیری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :