دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کی شناخت کے لئے پشاور میں قائم کی جانے والی ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری غیر فعال ہونے کے باعث بند کر دی گئی

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کی شناخت کے لئے صوبائی دارلحکومت پشاور میں قائم کی جانے والی ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری غیر فعال ہونے کے باعث بند کر دی گئی ہے ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں غیر ملکی تعاون سے قائم کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ڈ ی این اے ٹیسٹ لیبارٹری محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث بند ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشت گرد ی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے مبینہ شدت پسندوں ، دہشت گردوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری قائم کی تھی اس سے قبل خود کش حملہ آوروں کے ڈی این اے ٹیسٹ اسلام آباد ، لاہور میں کی جاتی تھی جس پر بھاری اخراجات آتے تھے جبکہ پولیس کو تحقیقات کے سلسلے میں بھی مشکلات درپیش آتی تھی جس کے پیش نظر خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی جا رہی تھی تاہم محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاہے کہ حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث لیبارٹری قیام کے چند ہی ماہ بعد بند ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :