برطانوی حکام کا الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:15

برطانوی حکام کا الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) برطانوی حکام نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ناکافی شواہد کی بناءپر کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق الطاف حسین کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں جس بناءپر ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کیا جا رہا ہے اور جلد ہی انہیں کلیئرنس لیٹر بھی بھجوا دیا جائے گا۔