انتہا پسندی کا خاتمہ غربت، جہالت اور بیروزگاریکو ختم کرنے کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا خاتمہ غربت، جہالت اور بیروزگاریکو ختم کرنے کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے ،اور اس سلسلے میں میں وزیر اعظم پاکستان سے بھی بات کروں گا کہ بلوچستان میں بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے وفاق کے سطح پر بھی بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو روایاتی جشن سریاب کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عبدالواحد شاہوانی ، حاجی عطاء محمدبنگلزئی و عبدالقیوم سجن سے گفتگو کرتے کہا۔

وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبے اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لیے بجٹ کا 26فیصد مختص کیا، ، اغواء برائے تاوان کے کئی گروہوں کا قلع قمع کر دیا گیا ہے، بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اب عوام بلا خوف و خطر سفر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچ مزاحمت کاروں سے مذاکرات اور بات چیت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق ایک منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو سراسر غلط ہے حالانکہ بلوچستان کی نسبت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں صورتحال زیادہ خراب ہے، اس منفی تاثر کو ختم کرنے اور اپنی روایات و ثقافت کو عام کرنے میں روایاتی جشن سریاب کا انعقاد خوش آئندہ ہے ،جس سے یہاں کے عوام کی محب الوطنی اور امن و امان کی عملی صورت حال بھی سب کے سامنے عیاں ہو گی اور یہاں کی روایات ،ثقافت اور کھیلوں میں آگے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک بہترین موقع میسر آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ روایاتی جشن سریاب میلہ سے امن دوستی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور ہمارے کھلاڑیوں کو ملک سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ جشن سریاب کا انعقاد چاکر اعظم کی سبی میلہ کی تقلید ہے ،حکومت بلوچستان جشن سریاب کو منعقد کرنے والوں کی بھر پور طور پر حوصلہ افزائی اور تعاون کریے گی ۔جشن سریاب کے مرکزی چیئرمین حاجی عبدالواحد شاہوانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو روایاتی جشن سریاب شال کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جشن سریاب میں تعلیمی پسماندگی کوختم کرنے کے لئے بلوچستان کے نامور و اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات کی بدولت ایک عظیم الشان تعلیمی سیمینار کا انعقاد بھی کررکھا ہے جس سے بلوچستان میں تعلیم کی افادیت و اس کی پسماندگی و اس کی سد باب کیلے ایک مثبت حل سامنے لانے کی کوشش کی جائیگی ۔

جو نیشنل پارٹی کا وژن ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو23 اکتوبر کو ڈگری گرلز کالج میں منعقد جشن سریاب کے خواتین میلہ میں شرکت کی دعوت دی جیسے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دعوت قبول کرتے ہوئے خواتین میلہ میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ روایاتی جشن سریاب میں ان کی شرکت سے پروگرام میں چار چاند لگ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :