پختون جاگ گئے ہیں ، سونامی کو واپس بنی گالہ بھیج کر دم لیں گے،حیدرخان ہوتی

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ پختون جاگ گئے ہیں اورہ سونامی کو واپس بنی گالہ بھیج کر دم لیں گے ،کپتان اپنی شادی کے لئے نیا پاکستان بنارہے ہیں ، مسائل اورمشکلات سے نکلنے کے لئے چترال سے ڈیرہ تک پختون کو سرخ جھنڈے تلے اکٹھاہوناگا ،پختون قوم کے ساتھ عجیب کھیل کھیلا جارہاہے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ نہ ملا تو میاں نوازشریف نے منہ موڑ لیا پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تو عمران خان وعدے بھول گئے وہ بدھ کی شام مردان کے یونین کونسل فاطمہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں ممتاز شخصیات شوکت علی ،خالد خان نے اپنے خاندان اوردرجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اے این پی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایار ،جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان اورشوکت علی نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک دیتے ہوئے ان کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں امیر حیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختون قوم مسائل کے گرداب میں پھنس گئی ہے پی ٹی آئی کے سربراہ نے وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب میں اقتدار کی جنگ شروع کر رکھی ہے اور وہ پختون کی مینڈیٹ اورنئے پختون خوا کے وعدے بھو ل گئے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پختونوں کو دھوکہ دیا پختون مسائل اورمشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں اور تبدیلی کے نام پر پختونوں کے مینڈیٹ کو چرایاگیا انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ پختونوں نے دیا اور فیصلے پختون خوا کی بجائے بنی گالہ میں ہورہے ہیں اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے پختون قوم کے ساتھ عجیب کھیل کھیلا جارہاہے مسلم لیگ (ن) کو یہاں سے مینڈیٹ نہیں ملا تو میاں نوازشریف نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی سے بھی موڑ لیا پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تو عمران خان وعدے بھول گئے انہوں نے کہاکہ اے این پی پنجاب کی سیاست نہیں کرتی ہمیں پختونوں کی سیاست پر فخر ہے مسائل کے حل کے لئے پختون قوم کو سرخ جھنڈے تلے اکٹھا ہونا ہوگا اورچترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک باچاخان کے قافلے کا ساتھ دیناہوگا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پرویز خٹک کیسے وزیراعلیٰ ہیں صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے پولیس اہلکاروں کے جنازوں کو کندھا دینے کے لئے موجودنہیں ہوتے جبکہ قدرتی آفات کے دوران وہ دھرنے کے نام پر ناچ گانوں میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مردان ،صوابی اورپشاور سمیت دیگر اضلاع کے لوگوں کو بارشوں اورژالہ باری سے مشکلات اورنقصانات کا سامناہے اوراب صوبائی حکومت کی طرف سے انہیں کوئی ریلیف نہیں دیاگیااورنہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاہے اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی قیادت کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں نوجوان اے این پی کے پاس ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی اقتدار کی سیاست نہیں کرتی اورنہ ہی کرسی ہماری مجبوری ہے ہم پختون قوم کی خدمت اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی قیادت کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں نوجوان ہمارے پاس ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختونوں کی خدمت کی ذمہ داری تحریک انصاف یا دوسری پارٹی کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہم اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی اقتدار کی بھوکی نہیں اورنہ ہی ہماری منزل اقتدار کی کرسی ہے باچاخان کے فلسفے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہمارا مقصد اللہ کی رضا کے لئے اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ ہر سوں پھیل جائیں اور لوگوں کو باچاخان اورخان عبدالولی خان کے افکار سے باخبرکرکے انہیں سرخ جھنڈے تلے اکٹھا کیاجائے جلسے کے آخری میں امیرحیدرخان ہوتی نے شوکت علی کے حجرے پر پارٹی جھنڈابھی لہرایا ۔

متعلقہ عنوان :