گوجرانوالہ ،ماں کے ہاتھوں زہرکھانے والا شیرخوار بچہ بھی دم توڑ گیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:47

گوجرانوالہ ،ماں کے ہاتھوں زہرکھانے والا شیرخوار بچہ بھی دم توڑ گیا

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) گوجرانوالہ میں ماں کے ہاتھوں زہرکھانے والا شیرخوار بچہ بھی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ نوشہرہ روڈ پر دوروزقبل خاتون صدف نے گھریلوجھگڑوں کی بنا پر اپنے دوبچوں چھ ماہ کے ایان ‘دوسالہ ریحان کے ہمراہ زہرنگل لیا تھا جس کے نتیجہ میں خاتون کسی قسم کی طبی امداد سے پیشتر ہی دم توڑگئی تھی جبکہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چھ ماہ کاایان بھی دم توڑگیا جبکہ ریحان کی حالت بھی انتہائی نازک بیان کی جارہی ہے جبکہ علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے۔