نئے انتخابات کرانے کے لیے حکومت خود مجبور ہوجائے گی، کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں ، چودھری شجاعت حسین

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:38

نئے انتخابات کرانے کے لیے حکومت خود مجبور ہوجائے گی، کارکنان بلدیاتی ..

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیر اعظم پاکستان سینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مڈٹرم الیکشن حکومت کی خواہش پر ہوتے ہیں آنے والے وقتوں میں حکومتی کارکردگی مزید خراب ہوگی ۔نئے انتخابات کرانے کے لیے حکومت خود مجبور ہوجائے گی ،کارکنان مڈٹرم الیکشن کے چکروں میں نہ پڑیں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔

مسلم لیگ بھرپور انداز میں ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ہم تمام صوبوں میں کامیابی حاصل کرینگے۔الیکشن مہم شروع کردی ہے محرم کے بعد پنجاب سمیت سندھ بھر میں جلسے کرینگے،حکومت وقت اس وقت جلسے جلوسوں کی وجہ سے سیاسی دباؤ کا شکار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پرحلیم عادل شیخ کی قیادت میں سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے چالیس رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو نمائندگی دینگے ۔اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ،جنرل سیکرٹری سندھ غلام سرور سیال، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سندھ نعیم عادل شیخ ،آغا رفیع اللہ ،شاہد عباسی ،سلطان بھٹی ، مہرا ن ملک ، واصل خا ن ،ندیم منگی ، شیخ اقبال ،ریاض پالاری ،فریدقریشی ،خادم ترک ،رانا زوالفقار جبکہ خواتین میں لیڈیز ونگ کی صوبائی صدر فریدہ لغاری،تسلیم زہرہ ،ڈاکٹر نسیم ،ڈاکٹر روبینہ سمیت دیگر لیگی عہدیداران ملاقات می شریک تھے جنھوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور سیاسی صورتحال سے چودھری شجاعت سے گفت وشنید کی ۔

اس موقع پر سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو سندھ کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں،ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا فارمولہ ہمارے پاس ہے

متعلقہ عنوان :