امریکی قونصل جنرل کا دورہ جیکب آباد، یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ہسپتال اور واٹر سپلاء کا معائنہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) امریکی قونصل جنرل کا دورہ جیکب آباد، یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ہسپتال اور واٹر سپلاء کا معائنہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امریکی عوام کے تعاون سے تعمیر ہونے والی ہسپتال جیکب آبادانسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز اور واٹر سپلاء اسکیم کی بہتری اور جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے امریکی قونصل جنرل برین ہیتھ گذشتہ روز جیکب آباد کے دورے پر پہنچے جہاں پر انہوں نے زیر تعمیر ہسپتال کا دورہ کرکے جاری کام کا معائنہ کیا، بعدازاں وہ واٹر سپلاء اسکیم پر پہنچے جہاں پر انہوں نے پانی اسکیم کا دورہ کرکے بریفنگ لی،امریکی قونصل جنرل برین ہیتھ نے ڈی سی آفس جیکب آباد میں ضلع کے افسرا ن سے میٹنگ کی، میٹنگ میں یو ایس ایڈ ٹیم کے لیون ایس واسکن، کیتھی موری، چیل پٹرسن، ایم ایس ڈپنگ لو، ڈی سی جیکب آباد شاہ زمان کھوڑو، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام محمد چنہ و دیگر موجود تھے، اس موقع پر قونصل جنرل کو بریفنگ دی گئی کہ جمس میں طبی آلات کی تنصیب کا شروع کردیا گیا ہے ،دسمبر میں جمس کی عمارت انتظامیہ کے حوالے کی جائے گی، فراہمی آب کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے جو 2015تک مکمل کرلیا جائے گا، جیکب آباد کے عوام کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے یو ایس ایڈ مختلف منصوبوں پر غور کررہی ہے، جلد ان پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :