نوبل انعام ملنے پر سکول کام نہ کیا، ٹیچر سے ڈانٹ پڑی: ملالہ کا انکشاف

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:33

نوبل انعام ملنے پر سکول کام نہ کیا، ٹیچر سے ڈانٹ پڑی: ملالہ کا انکشاف

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) امن کا عالمی نوبل ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ جس روز ان کو امن کا نوبل انعام ملنے کا اعلان کیا گیا اس روز وہ اپنا سکول کا کام مکمل نہیں کر پائی تھیں ، جس کے نتیجے میں انہیں اپنی استانی سے ڈانٹ سے ڈانٹ بھی پڑی تھی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک برطانوی چینل کو انٹرویو میں کیا۔واضح رہے ملالہ یوسفزئی کو بچوں میں فروغ تعلیم کی کوششوں کی وجہ سے عالمی نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :