تمام سیاسی مسائل پارلیمنٹ کے فورم پر بحث کے ذریعے حل کئے جائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،نوازشریف

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ مختلف پارلیمانی راہنماؤں نے سیاسی بحران کے پیش نظر تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کی رائے دی ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی مسائل پارلیمنٹ کے فورم پر بحث کے ذریعے حل کئے جائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس بدھ کو ایوان وزیراعظم میں ہوا جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے پارلیمانی راہنماؤں نے وزیراعظم کو رائے دی ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کی جائے ورنہ سیاسی بحران پیدا ہوجائے گا وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے کے پر امن خاتمے اور حکومت کی صبروتحمل کی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی امور پر تمام جماعتوں کو مشاورت کے عمل میں شریک رکھا جائے گا اور جہاں جس جماعت کا مینڈیٹ ہے اس کا احترام کیا جائے گا پارلیمانی لیڈروں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف بھی سیاسی تدبر کا مظاہر کرتے ہوئے دھرنا ترک کرکے قومی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کا عمل تصدیق کے مراحل میں ہے۔ اعتزاز احسن کے مطابق پارلیمانی لیڈروں کی رائے تھی کہ اس معاملے پر جلد بازی نہ کی جائے استعفوں کی منظوری سے سیاسی بحران پیدا ہوجائے گا۔ محمود خان اچکزئی نے شکوہ کیا کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی مگر ہم نے ان کا ساتھ نہیں دیا ساری سیاسی جماعتوں کو جاوید ہاشمی کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشاورتی عمل کے ذریعے ملک میں حکومتی نظم ونسق بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کیلئے ہم اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معیشت کو راہ پر لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی اور غریب عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،غریب عوام کی حالت بہتر بنانا اور ملکی معیشت کا استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے،ہماری مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جرأت سے لڑ رہی ہیں اور وہ پاکستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ،سینیٹ میں

متعلقہ عنوان :