حکومت وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی ،چوہدری نثار علی خان

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارکردگی کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ائیرپورٹس پر امیگریشن کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چیلنجوں اور جرائم سے نمٹنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کو فعال کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو جعلی ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف ملک گیر مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :