کراچی ،جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے سے اربوں روپے کا سونا اسمگل ہونے کا انکشاف ،
وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا ، ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم
بدھ 22 اکتوبر 2014 19:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) کراچی میں جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے سے اربوں روپے کا سونا اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون کی تحقیقات کے دوران کراچی میں 35 ارب روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا، یہ سونا جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے کراچی منگوایا گیا اور جب ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ سونا اسمگل کیا گیا ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کر کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے صرافہ مارکیٹ جیولرز کی جانب سے ایف آئی پر دباوٴ ڈالا جا رہا ہے کہ اگر معاملے کی تحقیقات آگے بڑھائی گئیں تو پھر سخت درعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سونے کی اسمگلنگ کو بدترین قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو معاملے کی بغیر کسی دباوٴ کے میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کرنے اور واقعے میں ملوث ملزمان کے نام سامنے لانے کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.