پرویز الہی جھوٹ بو ل کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،
پرویز الہی کا دور کرپشن اور بدعنوانی سے عبارت تھا،بچہ بچہ ان کی کرپشن سے آگاہ ہے، ترجمان حکومت پنجاب زعیم حسین قادری کا پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ
بدھ 22 اکتوبر 2014 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویز الہی جھوٹ بو ل کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے- میٹرو بس پر تنقید کرکے وہ اس کے پونے دو لاکھ غریب مسافروں کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں-پرویز الہی کو مفاد عامہ کے ہر منصوبے سے تکلیف پہنچتی ہے -پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویز الہی دور کی کرپشن اور لوٹ مار کو عوام ابھی تک نہیں بھولے-پرویز الہی کا دور کرپشن اور بدعنوانی سے عبارت تھا -بچہ بچہ ان کی کرپشن سے آگاہ ہے-پرویز الہی اور ان کے حواریوں نے پڑھا لکھا پنجاب پراجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈیفڈ جیسے معیاری ادارے تعلیم کے میدان میں شہباز شریف کی خدمات کے معترف ہیں-زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویز الہی اپنے دور میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکے-پرویز الہی دور کے نا مکمل منصوبوں کو مسلم لیگ (ن)کی پنجاب حکومت نے مکمل کیا-انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران جھوٹے بیانات کے ذریعے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اورلندن پلان کی ناکامی کے بعدوہ مکمل طور پرحواس باختہ ہو چکے ہیں -زعیم حسین قادری نے کہا کہ چوہدری برادران کو عوام نے گزشتہ انتخابات میں دیوار سے لگا دیا تھا ،آئندہ بھی ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.