جنرل راحیل شریف کاانڈونیشیاء کی اسلحہ اور سپیشل گاڑیاں تیار کرنے کی فیکٹری کا دورہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:02

جنرل راحیل شریف کاانڈونیشیاء کی اسلحہ اور سپیشل گاڑیاں تیار کرنے کی ..

جکارتہ/ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) انڈونیشیاء کے دورے پر گئے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو انڈونیشیاء کی اسلحہ اور سپیشل گاڑیاں تیار کرنے کی فیکٹری پنڈاڈ کارپوریشن کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ کو انڈونیشیاء کے اعلیٰ دفاعی حکام کی جانب سے اپنی اسلحہ کی مصنوعات اور تیاری کے مراکز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ساتھ انڈونیشیاء کی اسلحہ ساز فیکٹری کے تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل راحیل شریف کو فیکٹری کا دورہ کرایا گیا اور انہیں وہاں تیار کی جانیوالی تمام اقسام کی بکتر بند گاڑیاں دکھائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :