کراچی، اے این ایف کا چھاپہ ،ملائشیاہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف ) نے چھاپہ مارکر ملائشیا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیماڑی پورٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں مشروب سازکمپنی کے کنٹینر سے 45کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے ۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہیروئن کی مالیت 50لاکھ ڈالر سے زائد ہے جبکہ اسے ملائشیا اسمگل کیا جارہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :