لاڑکانہ،محکمہ خوراک کے ملازمین کااپنے مطالبات کے حصول کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) محکمہ خوراک کے ملازمین کی جانب سے مرکزی اپیل پر دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کے حصول کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقع پر ملازمین شاہ رکیو لاشاری، غلام قادر ملانو، غلام حسین بروہی، منور علی بروہی اور دیگر نے کہا کہ ہمارے مسائل کو ابھی تک حل نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ہم ملازمین میں سخت پریشانی چھائی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے محکمے میں گذشتہ کئے سالوں سے مسلسل ڈیوٹیاں دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوتی کوٹا پر عمل کرکے 2007سے اسکیل روائیز کرکے الاؤنس اور ہر چھ ماہ میں وردی الاؤنس دے کر پڑگے لکھے چوکیداروں کو پروموشن دیاجائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔