خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف” آپریشن خیبر ون“ کے بعد مختلف قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ شرو ع ہوگیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:41

خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف” آپریشن خیبر ون“ کے بعد مختلف قبائلی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء)خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف” آپریشن خیبر ون“ کے بعد مختلف قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے اور16 ہزار متاثرین نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرلی ہے جبکہ فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے متاثرین کو رجسٹرڈ کرنے کے بجائے ان لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نقل مکانی کرنے کے لئے متاثرین کے لئے تین پکنگ پوائنٹ بنادئیے گئے ہیں جہاں سے انہیں نوشہرہ کے علاقے پبی منتقل کیا جارہاہے جہاں سے پھر متاثرین کو کمیونٹی سنٹرز یا کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نقل مکانی کرنے والے علاقوں میں کرفیوکی وجہ سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 16 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کرلی ہے جہیں ایف ڈی ایم نے باقاعدہ طور پر ان لسٹ کردیا ہے تاہم ان تمام متاثرین کی رجسٹریشن نہیں کی گئی ہے اس حوالے سے ایف ڈی ایم نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ ان لسٹ کرنے کا مقصد متاثرین کی شناخت کرنی ہے اس سے قبل بھی خیبر ایجنسی سے لوگوں نے نقل مکانی کرلی ہے جنہیں باقاعدہ طورپر رجسٹرڈ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈبل رجسٹریشن سے بچنے کے لئے متاثرین کو پہلے مرحلے میں ان لسٹ کیا جائیگاواضح رہے کہ آپریشن خیبر ون کے بعد خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے خاندانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بڑی تعداد میں متاثرین محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔ متاثرین کے لئے حکومتی سطح پر انتظامات نہ ہو نے سے انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بالخصوص خواتین ،بچے اور بوڑھے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نہ تو کوئی کیمپ قائم کیا گیا ہے اور نہ کوئی دوسرے انتظامات کیے گئے ہیں۔ متاثرین کی تلاشی کا عمل بھی مختلف مقامات پر جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے قائم کی گئی چیک پوسٹوں پر باقاعدہ تلاشی کے بعد انہیں کے بعدانہیں آگے جانے کی اجازت دیتی ہے۔