متحدہ قومی مومنٹ نے سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ نے سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیاحکومت آبادی کے لحاظ سے پورے ملک میں نئے صوبے بنائے اور کراچی کو اس کی ابادی کے مطابق فنڈز دئیے جائیں ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے مرکزی ڈپٹی کنوینیر فاروق ستار، رابطہ کمیٹی پنجاب کے رکن میاں عتیق اور آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے وزرا ء سلیم بٹ اور طاہر کھوکر نے اپنے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیرپرسن بلاول بھٹو نے کراچی جلسے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اور پیپلز پارٹی جس طرح کی حرکتیں کر رہی ہیں اس کے بعد ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ مذید چلنا ناممکن ہوچکا ہے ایک 26سالہ نوجوان جس کا کوئی سیاسی تجربہ نہیں ہے اور ان کے بیانات کا پارٹی کے بزرگ اور سنجیدہ سیاستدان نہ تو نوٹس لے رہے ہیں اور نہ ہی ان کے بیانات پر معذرت کی جارہی ہے جو ایسے حالات میں ایم کیو ایم کے پاس یہی راستہ رہ جاتا ہے کہ وہ ایسی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے انہوں نے کہاکہ ہم نے گذشتہ 7سالوں کے دوران پی پی کا غیر جمہوری رویہ برداشت کیا انہوں نے ہر معاملے میں قانون کی دھجیاں اڑائیں اور بنیادی انسانی حقوق کا پامال کیا ہم نے جمہوریت کو بچانے کی خاطر ہر ستم کو برداشت کیاسند ہ میں وسائل کی تقسیم نہایت غیر منصفانہ انداز میں کی جارہی ہے کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے جو پارٹی صرف سند ھ حکومت کو نہیں چلا سکتی وہ 20کروڑ عوام کے ملک پاکستان کو کیسے چلائے گی انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام فیصلہ کریں کہ صوبے کو نقصان کون پہنچا رہا ہے اور سند ھ کو کون تقسیم کر رہا ہے پورے ملک کی معیشت میں کراچی کا حصہ70فیصد ہے جبکہ سندھ میں کراچی 93فیصد حصہ دے رہا ہے مگر اس کے باوجود کراچی کو صرف دو فیصد ترقیاتی بجٹ نہ ملک سکا گذشتہ چالیس سالوں سے پی پی سندھ میں کوٹے سسٹم کے غیر منصفانہ نظام کو ختم ہونے کے باوجود چلا رہی ہے ہم اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ صوبائی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے سوالوں کا جواب دے صوبے کی داخلہ پالیسی بھی وزیر اعلیٰ خود بنا رہے ہیں اور کراچی سمیت شہری علاقوں کو ہر معاملے میں بری طرح نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ کراچی کی آبادی دو کروڑ سے تجاؤز کر چکی ہے کراچی میں فوری طور مردم شماری کرائی جائے گذشتہ 5سالوں میں 700ارب کے ترقیاتی بجٹ میں صرف 200ارب خرچ کئے گئے باقی رقم وڈیروں کی جیبوں میں چلی گئی انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی سمیت سندھ کے حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :