ملتان ،خورشید شاہ کی جانب سے مہاجروں پر تنقید کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے مہاجروں پر تنقید کئے جانے کے خلاف ملتان پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس مظاہرہ میں ایم کیو ایم کے علی عمران اور دیگر لوگ شامل تھے بعد ازاں پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :