اب سیاسی مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ میں ہی ہو گا: وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:24

اب سیاسی مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ میں ہی ہو گا: وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی تمام طبقات کی شراکت سے ہی ممکن ہے اس لئے سیاسی جماعتیں ملکی استحکام کے فروغ کے لئے کام کریں اور تمام سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں لا کر ان پر بحث کریں کیونکہ اب سیاسی معاملات پارلیمنٹ کے فورم پر ہی حل ہوں گے، یہی واحد طریقہ ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوری کا قیام عمل میں آ سکے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی قائدین کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کت بعد سے لے کر ملکی معیشت کی بحالی ہماری پہلی ترجیح رہی ہے اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششیں سب کے سامنے ہیں جس سے ہماری نیک نیتی سامنے آتی ہے، ہماری کوشش رہی ہے کہ ہر صورت غریب آبادی کو ریلیف کی فراہمی ممکن بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلافجنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی اور پوری قوم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ ہم خطے کے ممالک سے بہتر کے بھی خواہاں ہیں۔ اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :