پاکستان بھارت کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا: پرویز مشرف

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:24

پاکستان بھارت کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا: ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ اس کے خلاف پاک سرزمین کے دفاع کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ ہر وقت تیار ہے اور پاک آرمی نے بھی مشرقی سرحد پر ہمیشہ ہی مستعدی سے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے تاہم اگر بھارت کے خلاف پاکستان کو اپنے ایٹمی ہتھیاربھی استعمال کرنا پڑے تو پاکستان اس سے گریز نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان اور مسلمانوں کے مخالف رہے ہیں، اب انہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ ایک ملک کے وزیر اعظم ہیں ، اس لئے ان کو اپنا طریقہ کار بدلنا ہو گا ورنہ پاکستان کی طرف سے ان کو برابر کا جواب ملے گا۔