برطانیہ کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں نے بھی ملین مارچ کی حمایت اور اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:14

برمنگھم،بریڈفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء`) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں برطانوی ممبران پارلیمنٹ لندن ملین مارچ میں شریک ہو رہے ہیں۔ وہان پر برطانیہ کے مئیرز اور کونسلرز بھی سینکڑون کی تعداد میں شریک ہورہے ہیں اور برطانیہ کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں نے بھی ملین مارچ کی حمایت اور اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے، جس سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ اس ملین مارچ میں نہ صرف برطانیہ کے کشمیری و پاکستانی بلکہ بہت بڑی تعداد میں کونسلرز بھی اس ملین مارچ کا حصہ ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے برمنگھم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی صدارت چوہدری خادم حسین نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برطانیہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اس موقع پربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانوی ممبران اپرلیمنٹ کا بڑی تعداد میں ملین مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرانا ایک بڑی کامیابی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی ہمارے نقطہء نظر کو سمجھ سکے۔

اس موقع پر برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے ملین مارچ کی حمایت اور اس میں شرکت کا یقین دلایا ۔اس موقع پر کونسلرز عنصر، کونسلر مریم خان اور دیگر نے بھی بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ بہت بڑی تعداد میں کونسلرز ملین مارچ میں شریک ہو کر اس مارچ کو میابی سے ہمکنار کریں گے۔

قبل ازیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بریڈ فورڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو لندن میں ہونے والے کشمیر ملین مارچ کو رکوانے کے لئے بھارت نے اپنی وزیر خارجہ، کابینہ کے اراکین سمیت اپنے سفارتکاروں کے ذریعے کوششیں کیں لیکن بھارت اپنی ان کوششوں میں ناکام رہا اور برطانوی حکومت نے بھارتی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔

بھارتی ایوانوں میں اس ملین مارچ کی وجہ سے اسوقت کھلبلی مچی ہوئی ہے اور یہ تحریک آزادی ء کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اگرچہ پاکستانی میڈیا پہلے خاموش تھا اب پاکستانی میڈیا بھی فعال ہونا شروع ہو گیا ہے۔لہذا اب یہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانی کی زیادہ ذمہ داری بن گئی ہے کہ وہ اس ملین مارچ میں بچوں، خواتین، مردوں سمیت بھرپور انداز میں شریک ہو کر اس ملین مارچ کو کامیاب بنائیں۔

کیونکہ یہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔لہذا ہمیں اس ملین مارچ کے ذریعے جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجتی کرنا ہے وہاں بھارت کے مکروہ چہرے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔لہذا یہاں پر مقیم اپنے اپنے حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ، لارڈ مئیرز، کونسلرزاور ہر مکتب فکر کے لوگوں کے لندن ملین مارچ میں شرکت کی ترغیب دیں۔

جلسہ عام کی صدارت چوہدری مالک نے کی جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اے ڈی خان،پی ٹی آئی کے راجہ شیراز اختر،پی پی برطانیہ کے رہنماء چوہدری مالک،چوہدری جاوید بھڑک،ڈیوز بری سے ایوب بٹ،چوہدری فاضل، چوہدری صغیر،چوہدری ندیم،ڈاکٹر عنصرابدالی،نمبردار نیاز آف چکسواری،چوہدری محمد عاشق،ملک بشیر، خواجہ پرویز،چوہدری مطلوب، ملک رحمت،شکیل رضا ، کرنل معروف، کرنل فیوم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ لندن ملین مارچ ا نشا ء اللہ ایک سنگ میل ثابت ہو گااور اس سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرانے میں مدد ملے گی۔اسی طرح جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہاریکجتی کیا جائے گا وہاں بھارت کے مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :