Live Updates

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف تحریک انصاف کے مظاہرے

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:48

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف تحریک انصاف کے مظاہرے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی ہدایت پر بڑے شہروں میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کیخلاف مظاہرے کیے۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے میں بھی مہنگائی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پی ٹی آئی پنجاب کی جنرل سیکرٹری یاسمین راشد نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام پر ڈالے گئے اضافی بوجھ کو فوری واپس لے۔

(جاری ہے)

پشاور میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت یٰسین خلیل اور عائشہ گلالئی نے کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ملتان میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔ ساہیوال پریس کلب کے باہر بھی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے مہنگائی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ وہاڑی میں ہونے والے مظاہرے میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات