سی پی ایل سی کی رینجرز اور پولیس کی مشاورت سے کارروائیاں ،24گھنٹوں میں 2 مغوی بنا کسی تاوان کے بازیاب
بدھ 22 اکتوبر 2014 17:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) چیف سی پی ایل سی سندھ احمد چنائے کی تربیت یافتہ ٹیم نے اغوا شدہ بچوں اور کاروباری افراد کی بنا تاوان ادائیگی بازیابی میں نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے چوبیس گھنٹوں کے اندر دو مغوی بنا ادائیگی تاوان بازیاب کروالئے۔تفصیلات کے مطابق،سی پی ایل سی سندھ گورنر ہاوس کو مورخہ اکیس اکتوبر کو رات ساڑھے گیارہ بجے کمپلین موصول ہوئی کہ،ہجرت کالونی مدرسے کا طالب علم آٹھ سالہ طفیل زمان اغوا کر لیا گیا ہے،جس کی رہائی کے لئے پانچ لاکھ تاوان کا تقاضا کیا گیا ہے۔
ایس آئی یو اور سی پی ایل سی کی مشترکہ ٹیم نے کیس پر کام شروع کیا،اور تما م تر فنی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ شب آدھی رات کولانڈھی قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا ،جہاں سے اغوا کا ماسٹر مائنڈ،قاری شوکت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا،جو اس وقت پولیس تحویل میں ہے۔(جاری ہے)
دوسری کامیاب کاروائی آج صبح عمل میں ،جس میں چودہ اور پندرہ ستمبر کی درمیانی شب کو اغوا شدہ ،تاجرمحمد یوسف کو بنا کسی تاوان کی ادائیگی کے بازیاب کروایا گیا۔
مذکورہ تاجر کو اس کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا کیا گیا تھا،اور رہائی کے لئے پچاس ملین کی رقم کا تقاضا کی گیا۔واقعہ کی ایف آئی آر 220/2014تھانہ بہادر آبادمیں درج ہے۔سی پی ایل سی ،رینجرز اور پولیس نے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے تابڑ توڑ چھاپے مارے،اور متعدد افراد کی گرفتاری میں عمل میں آئی ،جس کی وجہ سے قانون کا گھیرا ،اغوا کاروں کے گرد تنگ سے تنگ ہوتا گیا۔ قانون کے شکنجے کو اپنے گلے کے نزدیک دیکھ کر، نے اغوا کاروں نے گرفتاری اور انجام کے ڈر سے مغوی یوسف کو نادرن بائی پاس کے نزدیک ایک خالی مکان میں زنجیروں میں جکڑا چھوڑ دیا۔مذکورہ کامیابی،دس دنوں کے اندر ،سی پی ایل سی سندھ گورنر ہاوس کی پانچویں کامیاب کاروائی ہے،جس میں بنا کسی تاوان کی ادائیگی کے مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔شاندار کامیابیوں پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چیف سی پی ایل سی احمد چنائے ،سندھ رینجرز اور اے وی سی سی پولیس کو شاندار خراج تحسین اور دلی مبارک باد پیش کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.