انتخابی اصلاحاتی کمیٹی سینیٹ سے باہر کی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے‘ شجاعت حسین

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے جو الیکٹورل ریفارمز کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں ان سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے جو ایوان میں موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تجویز سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے موٴقف سے کمیٹی آگاہی حاصل کر سکے گی۔ پیمرا پر گفتگو کے دوران چودھری شجاعت حسین کا موٴقف تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے پیمرا کا مستقل چیئرمین لگایا جائے جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :