قومی اسمبلی اجلاس ، عابد شیر علی کا سمندر کے اندر جانے والے پانی کو ضائع ہونے سے تعبیر کرنے پر شازیہ مری کا احتجاج

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں بدھ کو پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور دیگر ارکان نے اس وقت احتجاج کیا جب وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت عابد شیر علی سمندر کے اندر جانے والے پانی کو ضائع ہونے سے تعبیر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان 147 ملین ایکڑ فٹ پانی ہوتا ہے جس میں سے صرف ہم صرف دس فیصد پانی ذخیرہ کرتے ہیں اور باقی پانی ضائع ہو جاتا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور دیگر ارکان نے احتجاج کیا اور کہا کہ سمندر میں جانے والا پانی ضائع نہیں ہوتا وزیر مملکت کو ایسا نہیں کہنا چاہئے۔