چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف کی ملاقات

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف جنرل یاسر گلرکی ملاقات ،پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان جاری باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترکش جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف جنرل یاسر گلر نے بدھ کو ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان جاری باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیااور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

متعلقہ عنوان :