لاہور،شوہر کی فائرنگ سے بیوی ،بچہ قتل ، ملزم گرفتار

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:15

لاہور،شوہر کی فائرنگ سے بیوی ،بچہ قتل ، ملزم گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) لاہور میں نولکھا کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور ایک سال کے بچے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نولکھا پولیس کے مطابق ملزم سجاد اپنی بیوی پر شک کرتا تھا جس بنا پر ان کے درمیان اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا ۔ علی الصبح ملزم سجاد نے اپنی بیوی سمیرا اور ایک سالہ بیٹے انعام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ ملزم سجاد کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیوی پر فائرنگ کی تھی ، بچہ بیوی کی گود میں تھا اس لئے وہ فائرنگ کی زد میں آ گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :