پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20منٹ کی تا خیر سے شروع ہوا

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی ایک گھنٹہ 20منٹ کی تا خیر سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس منگل کی صبح10بجے شروع ہونا تھا تا ہم اسپیکر 11:20پر ایوان میں آئے جس پر ایوان کی باقاعدہ کا رروائی کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شروع میں ہی مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے کہا کہ اجلاس کا وقت 10بجے تھا جبکہ اجلاس ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا ہے ۔جو ہمارے بولنے کا وقت ہوتا ہے وہ اجلاس کی تاخیر کی نظر ہو جاتا ہے۔جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام اراکین کو ہدایت کی وہ وقت کا خاص خیال رکھیں۔