زیادہ یونٹ ڈالنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ‘ اضافی رقم صارفین کو واپس دی جائیگی ‘خواجہ آصف
بدھ 22 اکتوبر 2014 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی زائد بلنگ کی شکایات پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہو چکا ہے‘زیادہ یونٹ ڈالنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ‘ اضافی رقم صارفین کو واپس دی جائیگی ‘ ہمیں بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ طلب اور بجلی چوری پر بھی قابو پانا ہوگا بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ زائد بلنگ کی شکایات ہیں تاہم وفاقی کابینہ نے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو دو تین دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کے آلات کا معیار یقینی بنانے کے لئے صوبوں کو اقدامات اٹھانے کے لئے کہا جائے گا تاکہ وہ اس کا ایک معیار مقرر کردیں۔(جاری ہے)
67 فیصد گھریلو صارفین کا گزشتہ سال کے مقابلے میں بل تبدیل نہیں ہوا۔ 17 فیصد لوگ 700 یونٹوں سے زائد استعمال کرتے ہیں ۔ صارفین کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ وزیر پانی وبجلی نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ میں تمام وجوہات سامنے آجائیں گی اس وقت ہماری طلب 13 ہزار میگاواٹ پر آگئی ہے کیونکہ موسم اچھا ہوگیا ہے۔
شدید گرمی کے موسم میں ہم نے عوام کو زائد بجلی دی۔ رمضان میں لوڈشیڈنگ کم کی گئی۔چار سے پانچ سلیب کا فائدہ صارفین اٹھاتے تھے۔ سلیب جب کم ہو گئے تو لوگوں کا بل زیادہ آنا شروع ہوا۔ آڈٹ سے بلوں میں اضافی آئٹمز کا پتہ چل جائے گا۔ اگر آڈٹ میں زیادہ یونٹ ڈالنے کے شکایت ثابت ہوئی تو نہ صرف وہ رقم صارف کو ری فنڈ ہوگی بلکہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سلیب کم کرنے کے پیچھے بجلی کی بچت کرنے کے رجحان کی سوچ کار فرما تھی۔ ہمارے ملک میں بجلی اور پانی کی بچت کرنے کا رجحان نہیں ہمیں اپنی زندگیوں میں بچت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پنکھے اور بجلی کے دیگر آلات عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں‘ ہمیں بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ طلب اور بجلی چوری پر بھی قابو پانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.