مشیر خارجہ سرتاج عزیز کنٹرول لائن کی صورتحال ایوان کو اعتماد میں لیں ‘ کشیدگی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات متاثر ہورہے ہیں ‘ افغانستان کی صورتحا ل بھی اچھی نہیں ہے ‘ رضا ربانی
بدھ 22 اکتوبر 2014 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کنٹرول لائن کی صورتحال ایوان کو اعتماد میں لیں ‘ کشیدگی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات متاثر ہورہے ہیں ‘ افغانستان کی صورتحا ل فھی اچھی نہیں ہے بدھ کو سینٹ کااجلاس ڈپٹی چیئر مین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا نکتہ اعترا ض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ پچھلے کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی صورتحال ہے، آئے دن فائرنگ ہو رہی ہے اور لوگوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات متاثر ہو رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ بھی صورتحال اچھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ کو اس صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ سردی شروع ہو گئی ہے، آئی ڈی پیز کو مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئی ڈی پیز کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
جے یو آئی (ف)کے سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو موجودہ دورحکومت میں فنڈز نہیں ملے، قائد ایوان وزیراعظم کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) حکومت کی اتحادی ہے، 16 ماہ گزر گئے ہیں، ابھی تک ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق یہ معاملہ وزیراعظم تک پہنچائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لئے سب سے تجاویز لینی چاہیے انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابی اصلاحات کو دو خطوط تحریر کئے ہیں، جن میں درخواست کی ہے کہ انہیں بھی تجاویز دینے کا موقع دیا جائے لیکن انہیں ابھی تک نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ جو بھی تجاویز دینا چاہتا ہے اس سے تجاویز لینی چاہئیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سابق صوبائی حکومت پر بد امنی، کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب بھی امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، صوبہ ایف سی کے حوالے ہے لیکن صورتحال بہتر نہیں ہو رہی، صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کی فضاء برقرار رہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کاہ کہ طاہر القادری کی طرف سے دھرنے کے خاتمہ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی سنیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر القادری کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، ان کے اس فیصلے پر طنز کے نشتر نہیں برسانے چاہئیں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں سے تجاویز لی جانی چاہئیں تاکہ انتخابی اصلاحات پر سب کو اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر القادری نے دھرنا ختم کر دیا ہے، ان کے اس فیصلے پر طنز کے نشتر نہیں برسانے چاہئیں بلکہ ان کا خیر مقدم کرنا چاہیے، یہ خوش آئند بات ہے کہ انہوں نے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہجمہوریت ایک جاری عمل ہے، طاہر القادری کی طرف سے سیاست میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پارلیمانی جرگے نے دھرنے دینے والی دونوں جماعتوں کو بتا دیا تھا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبائی حکومت نے دونوں جماعتوں کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی اب دھرنا ختم کر دینا چاہیے کیونکہ ان کے مقاصد کافی حد تک پورے ہو چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے دھرنے کا خاتمہ خوش آئند ہے، امید ہے کہ عمران خان بھی جلد چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحران ابھی ٹلا نہیں ہے، سینٹ اور چھوٹے صوبوں کو اہمیت دی جائے ورنہ سازشیں تو اب بھی ہو رہی ہیں، جمہوریت کے لئے خطرہ اب بھی موجود ہے، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عبدالرؤف نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت کے دور میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے جو بھی تجاویز دینا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس کے پرانے پائپ بچھے ہوئے ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین کوئی وزیر نہیں بلکہ سینٹ یا قومی اسمبلی کا رکن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں صرف ارکان پارلیمنٹ کی نمائندگی ہے، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کو بھی اس میں نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین کوئی ویزر نہیں ہونا چاہیے بلکہ سینٹ یا قومی اسمبلی کا ممبر اس کا چیئرمین ہونا چاہیے۔چوہدری شجاعت حسین پیمرا کے مستقل چیئرمین کی ضرورت ہے، اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کے قائمقام چیئرمین ایک پولیس افسر ہیں، سپریم کورٹ نے پیمرا کے مستقل چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے رکھا ہے اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، پیمرا کا مستقل چیئرمین مقرر کیا جانا چاہیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ ایسا قانون بننا چاہیے جس سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، پشاور پریس کلب کے صدر کے سسر کو قتل کیا گیا ہے ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور پریس کلب کے صدر کے سسر کو قتل کر دیا گیا ہے، قاتلوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بل پیش کیا تھا، میڈیا کے نمائندوں کے اس بل کے بعض حصوں پر اعتراضات ہیں، وہ ان کا ازالہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جائے گا جس سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بل سے اعتراض والی شقیں نکالنے کے لئے سینیٹر فرحت اللہ بابر سے بات کی جائے گی۔ بعد ازاں سینٹ کااجلاس (آج)جمعرات کی سہ پہر تک ملتوی کر دیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.