جناب صدر!میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں‘امریکی صدر براک اوباماکو لڑکے کی تنبیہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:21

جناب صدر!میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں‘امریکی صدر براک اوباماکو ..

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)امریکی صدر براک اوباما کو پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے دوران برابر میں قائم پولنگ بوتھ پر موجود ووٹ ڈالنے والی لڑکی کے بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے خبردار کیا جس پر اوباما نے از راہ تفنن لڑکے کو جلانے کیلئے اسکی گرل فرینڈ کو گلے لگایا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما ر واں ہفتے پارٹی الیکشن کے موقع پر شکاگو میں اپنا ووٹ ڈال رہے تھے۔

ایک ویڈیو میں محفوظ منظر، جسے امریکی ٹی وی نیٹ ورک 7 ABC نے ایک نیوز رپورٹ کا حصہ بنایا، میں براک اوباما ایک ووٹنگ بوتھ کے پیچھے خاموشی سے اپنا ووٹ ڈالنے میں مصروف تھے کہ اسی اثناء ایک نوجوان انہیں خبردار کرتے ہوئے ان کے پاس سے گذرا۔ نوجوان نے صدر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا "جناب صدر!میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی 7 ABC کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین صدر کو دھمکی دینے والا نوجوان مائیک جونز تھا اور وہ اپنی دوست آیا کوپر کے حوالے سے صدر کو خبردار کر رہا تھا، جو براک اوباما سے اگلے ہی کاونٹر پر اپنا ووٹ ڈال رہی تھی۔

صدر اوباما نے بظاہر شرمسار لڑکی کوپر کو دیکھے بغیر کہا کہ "میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔" تاہم کوپر نے اپنے بوائے فرینڈ مائیک کی جانب سے فوری طور پر صدر سے معذرت کی۔براک اوباما سے از راہ تفنن کوپر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ایک بھائی صاحب آپ کو بلا وجہ شرمسار کرنے کے درپے تھے۔" اس جملے کے بعد صدر اوباما خود ہنس دیے۔ ویڈیو مناظر کے مطابق صدر اوباما نے کوپر کو گلے لگاتے ہوئے اس کا گال چومتے ہوئے کہا کہ چلو اب اسے مائیک کو کچھ بات کرنے کا موقع تو ملے گا۔ یہ منظر دیکھ کر تمھارا بوائے فرینڈ ضرور 'جل بھن' جائے گا۔