عبدالقادرگیلانی کے گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:18

عبدالقادرگیلانی کے گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے عبدالقادرگیلانی کے گارڈ نے اعتراف جرم کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کے گارڈ نے بتایاکہ وہ ’سائیں ‘کے ساتھ ڈیفنس میں جارہے تھے کہ قریب آنیوالے موٹرسائیکل سواروں کو روکا تواُن میں سے پیچھے بیٹھے شخص نے کمر پر ہاتھ رکھاجس پر وہ ڈر گئے اورشبہ ہواکہ موٹرسائیکل سوارا سلحہ نکالنے والاہے جس پر فائرماردیا۔ اُس نے بتایاکہ گیلانی خاندان کی طالبان کے ساتھ دشمنی ہے اورسائیں کا ایک بھائی بھی طالبان نے اغواءکررکھاہے ، حفاظت کیلئے ہی اُنہیں رکھاگیاہے تاہم وہ قتل پر شرمند ہ ہے اوراپنے فعل پر مقتول کے والد سے بھی معافی مانگ چکاہے ۔